سائل بڑے راز کی بات ہے وہ بظاہر کچھ مانگنے کیلئے آتا ہے لیکن - Dilkash Urdu Poetry

Dilkash Urdu Poetry

Here you will find Best Urdu Poetry , Urdu Ghazal, Love SMS, Motivational Quotes , Islamic Quotes, Funny Jokes and much more.

پیر، 22 مارچ، 2021

سائل بڑے راز کی بات ہے وہ بظاہر کچھ مانگنے کیلئے آتا ہے لیکن




عديل احمد اور سائل

سائل بڑے راز کی بات ہے وہ بظاہر کچھ مانگنے کیلئے آتا ہے لیکن دراصل وہ کچھ دینے کیلئے آتا ہے ہم پہچان نہیں سکتے۔

ہم غافل ہوتے ہیں مغرور ہوتے ہیں اس لئے اس پیغام سے محروم رہتے ہیں جو صرف سائل کے ذریعہ ہم تک پہنچتا ہے۔

ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک سائل ہمیں ملا یہ ان دنوں کی بات ہے جب ڈیپریشن سے ہماری نئی نئی آشنائی ہو رہی تھی ہم ایک شام ،ایک اداس شام ،ایک باغ میں تنہا غور کر رہے تھے سورج ڈوب چکا تھا اور ڈوبنے والا اپنے بعدفضا میں ایک گہری سرخی چھوڑ چکا تھا اتنے میں ایک سائل میری طرف آتا ہوا دکھائی دیا میں اسے دیکھے بغیر ہی اسے ناپسند کرنے لگا وہ اس بات سے بے نیاز کہ میں اس کی طرف متوجہ نہ تھا۔ بولا ”سائل کی طرف ،آنے والے کی طرف توجہ تو کرنی چاہئے“میں نے اس کی طرف دیکھا اور کچھ سمجھے بغیر پوچھا ”آپ کیا چاہتے ہو…“وہ بولا ”ہمارا تو وہی سوال ہے پرانا کچھ مدد کرو۔“عديل اس کی شخصیت اور اس کے انداز گفتگو کے اثر میں آتا چلا گیا میں نے اس کی مقناطیسی شخصیت کے رعب میں آکر اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور بڑی احتیاط سے ایک پانچ روپے کا نوٹ نکالا اور اس سے کہا ”بابا جی قبول فرماؤ…؟“بابا مسکرایا اور بولا ”بیٹا! اسے تو میں قبول کرتا ہوں لیکن میری بات غور سے سنو میں بھیجا گیا ہوں تمہیں یہ بتانے کیلئے کہ تم جس کو پریشانی سمجھ رہے ہو ،یہ تو ایک اچھے دور کا آغاز ہے جب یوسف علیہ السلام کنویں میں گرائے گئے تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ نئے سفر کا آغاز ہے پیغمبری کا سفر ،بادشاہت کا سفرجہاں ایک دور ختم ہوتا ہے وہیں سے دوسرے دور کا آغاز ہوتا ہے۔کبھی مایوس نہ ہونا اور سائل کو کبھی جھڑکی نہ دینا۔

" سائل محسن بھی ہوتا ہے ،معلم بھی


کوئی تبصرے نہیں: